counter easy hit

تین سالوں سے حکومت کر نے والے ابھی تک ’’ہوگا‘‘ اور ’’کریں گے،محمد الیاس چوہدری

Ilyas Chaudhry

Ilyas Chaudhry

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) تیس سالوں سے حکومت کر نے والے ابھی تک ’’ہوگا‘‘ اور ’’کریں گے‘‘ کی گرداب سے نہیں نکل سکے ملک وقوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے کھوکھلے نعرے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدر و آرگنائزر حلقہ این اے107تحریک انصاف محمد الیاس چوہدری نے گزشتہ روز ایک تقریب میں حلقہ این اے 107کے معززین سے خطاب کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اس حکومت کی خارجہ پالیسی اس قدر ناقص ہے کہ ٹریول ڈاکومنٹس مکمل ہو نے کے باوجود روس نے سو سے ذائد پاکستانی تاجروں کو ایئرپورٹ پر محصور رکھا جس سے پوری دنیا میں پاکستان کو ندامت کا سامنا کر نا پڑا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو تی ہے، کرپٹ مافیا کی بدولت کرکٹ بورڈ سمیت دیگر قومی اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے،چوہدری محمد الیاس نے کہا کہ بھارت سر عام پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے جس کا ثبوت گزشتہ روز بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کا حاضر سروس ایجنٹ گرفتار ہوا ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ پوری قوم پاک فوج پر فخر کرتی ہے جس نے ملکی سرحدوں سمیت اندورنی دہشت گردوں اور کرپٹ مافیا کے خلاف بھرپور کامیاب اپریشن جاری کر رکھے ہیں،انھوں نے مزید کہا کہ حکمران دھاندلی کے بغیر تحریک انصاف کو شکست نہیں دے سکتے گزشتہ دنوں وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف دو ہزار سے زائد ووٹوں سے جیت چکی مگر رات کو نتائج تبدیل کر کے تحریک انصاف کو دو ہزار سے ہرا دیا گیا ،تحریک انصاف اور عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں دھاندلی سے انتخابات تو جیتے جا سکتے ہیں مگر لوگوں کے دلوں سے عمران خان کی محبت نہیں نکال سکتے۔