counter easy hit

قائد کے ایک اشارے پرجعلی مینڈیٹ اور کرپشن سے بنے ہوئے ایوانوں پر PTIکے ٹائیگرز کادھرنا ہوگا مرنا ہوگا،محمد الیاس چوہدری

 Ilyas Chaudhry

Ilyas Chaudhry

سرائے عالمگیر( نمائندہ خصوصی) قائد کے ایک اشارے پرجعلی مینڈیٹ اور کرپشن سے بنے ہوئے ایوانوں پر PTIکے ٹائیگرز کادھرنا ہوگا مرنا ہوگا ۔ انشااللہ وکی لیکس کے بعدپاناما لیکس آخری ایشو ہوگااب عوام کی برداشت جواب دے چکی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ضلع گجرات کے راہنما محمد الیاس چوہدری نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہر آنے والے حکمران نے عوام کی دولت کو باپکا مال سمجھ کر اپنے بنکوں میں ترانسفر کیا اور خوب عیش کی یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن کا شور عالمی سطح پر نہ اٹھا ہو مگر حکمران طبقہ پر کوئی اثر نہیں ہوا اب تو ملکی ادارے نیب سپریم کورٹ سمیت پاک فوج پر بھی عوام میں چے مگوئیاں شروع ہو چکی ہیں اور بیچار ی عوام منصف ہو تو اب حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے کے نعرے مار مار کر تھک چکی ہے جس کی وجہ سے قائد تحریک انصاف خان عمران خان نے رائیونڈ دھرنا کا عندیہ دیا ہے یہ عوام کی خواہش کے مطابق ہے وہ اپنا فرض ادا کریں گے انہوں نے کہاکہ اب بھی وقت ہے پاکستان کے غیور عوام اپنے لیے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے عمران خان سے کندھا ملا کر ان عوام دشمنوں سے نجات حاصل کریں ورنہ آنے والی نسلیں ہماری عدم دلچسپی اور لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ جائیں گی