counter easy hit

عظیم صوفی شاعر شاہ حسین کے عرس کے موقع پر میلہ چراغاں کا آغاز

Illumination

Illumination

پنجابی شاعری میں کافی کی صنف میں ید طولیٰ رکھنے والے شہرہ آفاق شاعر شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے 417 ویں عرس کے موقع پر میلہ چراغاں کا آغاز ہو گیا، زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد آپ کے دربار پر حاضری دینے کے لئے جوق در جوق پہنچ رہی ہے۔لاہور: (یس اُردو) عظیم صوفی شاعر شاہ حسین کے 417 ویں عرس کی تقریبات آج سے لاہورمیں شروع ہو گئی ہیں۔ 1538ء میں اندرون لاہور میں پیدا ہونے والے درویش صفت شاہ حسین کی شاعری میں ان کا باطن کھلتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ دنیا ایک کھیل کے سوا کچھ نہیں۔ مادھو لال حسین کے نام پر سجنے والے میلہ چراغاں میں ان کے مزار پر آنے والے عقیدت مند دعائیں مانگتے، منتیں مانتے اور اللہ کے حضور مناجات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔محکمہ اوقاف بھی تین روز تک جاری رہنے والے عرس کے انتظامات کے حوالے سے مطمئن دکھائی دیتا ہے۔ لاہور میں برس ہا برس تک درویشانہ رقص و سرود کی محفلیں آباد کرنے کے بعد یہ درویش 61 سال کی عمر میں 1599ء میں جہان فانی سے کوچ کر گیا۔
رانجھن رانجھن پھراں ڈھنڈیندی، رانجھن میرے نال
کہے حسین فقیر نمانا شوہ ملے تاں تھیواں نہال