counter easy hit

نا ن روٹی کا ریٹ کم تو کر دیا گیاہے لیکن نان روٹی کے میٹریل کا ریٹ کم نہیں کیا گیا، اعجاز اعظم گوندل

 Ijaz Minister Gondal

Ijaz Minister Gondal

لالہ موسیٰ(منشاء بٹ) ڈسٹرکٹ اور تحصیل انتظامیہ نان روٹی کا ریٹ مقرر مرتے وقت تاجران کو اعتماد میں کیوں نہیں لیتے؟نا ن روٹی کا ریٹ کم تو کر دیا گیاہے لیکن نان روٹی کے میٹریل کا ریٹ کم نہیں کیا گیا ، یہ ہمارے ساتھ ظلم ہے،گوجرانوالہ میں نان روٹی کا ریٹ ہم سے زیادہ ہے ،کیا وہاں انتظامیہ نہیں ہے ؟ ایک ڈویژن میں نان روٹی کے دو ریٹ کیوں؟ کیا کھلا تضاد نہیں ، ان خیالات کا اظہار بزم نور لالہ موسیٰ نان ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر اعجاز اعظم گوندل نے ایک متفقہ اجلاس میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم بھہ عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، لیکن ہمارے میٹریل کا ریٹ آسمان سے باتیں کر رہا ہے ، ایک بوری کی قیمت 30روپے کم کر کے ریٹ میں ایک روپیہ کم کرنے کا حکم صادر فرما دیا گیا ہے،انتظامیہ اگر ہمارے حالات سے واقف ہے تو براہ مہربانی نان روٹی کے ریٹ میں نظر ثانی کی جائے،انہوں نے کہا کہ ہمارے اخراجات انتہائی زیادہ ہیں ایک تندور والا صرف گیس کا بل ماہانہ تقریباً 40سے45 ہزار روپے ادا کرتا ہے ، اس کے علاوہ چند مزدور بھی درکار ہوتے ہیں جن کی تنخواہ کم از کم 15سے 20ہزار روپے بنتی ہے،اور اس علاوہ دیگر اخراجات ملا کر حساب لگایا جائے تو موجودہ ریٹ ہمیں زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے، لہذا ہم مشترکہ طور پر انتظامیہ سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے حال پر رحم فرما کر موجودہ ریٹ پر نظر ثانی کرے ورنہ ہم پُر امن احتجاج پر مجبور ہونگے