counter easy hit

آئی جی ٹریفک سندھ مشتاق مہر کراچی پولیس چیف تعینات

کراچی: آئی جی ٹریفک سندھ مشتاق مہر کو ایک بار پھر کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا۔

IG Traffic Sindh Mushtaq Mehar deployed Karachi Police Chief

IG Traffic Sindh Mushtaq Mehar deployed Karachi Police Chief

کراچی پولیس میں تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں جس کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو کو عہدے سے ہٹادیا گیا جب کہ ان کی جگہ  ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ مشتاق مہر کو ایک بار پھر کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا ہے۔ کراچی پولیس چیف کے عہدے سے ہٹائے گئے غلام قادر تھیبو اب ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کے فرائض انجام دیں گے جب کہ اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ غلام قادر تھیبو کو مشتاق مہر کی جگہ کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website