counter easy hit

اگرآپ اپنے بچوں کو اچھا اور کامیاب انسان بنانا چاہتے ہیں تو انہیں یہ بات ضرور سکھائیں

If you want to make your children a good and successful person, then teach them

لاہور(ویب ڈیسک) اکثر وبیشتر یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ بچے غلطی کرنے کے بات اس کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ ضد پر آجاتے ہیں کہ ہم نےکوئی غلطی نہیں کی اور یہ ہر دوسرے گھر کا ایک اہم مسئلہ ہے ۔لہٰذا والدین کو چاہیے کہ بچوں کی نفسیات کو سمجھتے ہوئے بہت پیار سے سمجھائے کہ اگر آپ اپنی غلطی قبول نہیں کرو گے کہ تو یہ بری بات ہوگی اور آخر میں آپ کو ہی اس سے نقصان اٹھنا پڑے گا ۔بچے کے ذہین میں یہ بات ہر گز نہ ڈالیں کہ آپ کو ایک ایسا انسان بننا ہے جو غلطیوں سے بالکل پاک ہو ،کیوں کہ ایسا کرنے سے بچہ احساس کمتری کا شکار ہوجاتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو یہ بات بھی بتائیں کہ جو بھی غلطی آپ کریں گے ۔اس کے ذمہ دار آپ خود ہوگے ۔ والدین ان کو ہر اچھی اور بری چیز کے بارے میں بتائیں ،تاکہ وہ با آسانی اپنی غلطی تسلیم کر لیں اور جب بچے کے اندر غلطی تسلیم کرنے کی عادت پختہ ہوجائے گی تو اس کے اندر احساس ذمہ داری کا جذبہ بھی پیدا ہونے لگے گا ۔ والدین بچوں کو ہر چیز پیار اور محبت سے سمجھائیں ،تاکہ وہ زندگی کے ہر موڑ پر غلط اور صیح چیز کو پہچان سکیں اور مستقبل کے لیے درست فیصلہ کرسکیں ۔ بچوں کو زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے والدین کو ان کی ہر طرح سے تربیت کرنی چاہیے ۔یہ ہر گز نہ سوچیں کہ بڑے ہو کہ خود ان کو سچ اور جھوٹ کا فرق پتا چل جائے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website