کیا آپ نے کبھی سوچا کہ بالائی خلاء میں جانے والے افراد ہمیشہ بھاری بھرکم اور عجیب وضع کا لباس کیوں پہنتے ہیں؟

پھیپھڑوں کو جب ہوا نہیں ملے گی تو خون دماغ تک آکسیجن کی فراہمی روک دے گا۔اور یہ سب 15 سیکنڈ کے اندر ہوجائے گا جبکہ ان سب کے باوجود بھی اگر کوئی زندہ رہے تو بھی 90 سیکنڈز میں دم گھنٹے سے موت واقع ہوجائے گی۔خلاء میں چونکہ بہت سردی ہوتی ہے لہذا جسم 12 سے 26 گھنٹوں میں بتدریج منجمند ہوجائے گا۔اس بات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ خلاء میں آپ کہاں ہیں، تاہم اگر آپ کسی ستارے کے قریب ہوئے تو منجمند ہونے کے بجائے جلنے کا امکان زیادہ ہے۔دونوں صورتوں میں جسم بہت طویل عرصے تک اسی حالت میں رہے گا۔واضح رہے کہ خلاء میں لاش کے ڈی کمپوز ہونے کا عمل بھی بہت سست ہوتا ہے اور وہ لاکھوں برس تک خلاء میں تیر سکتی ہے۔








