counter easy hit

’’پانی نہ ملا تو اسمبلی کے سامنے خودکشی کرلوں گا ‘‘

ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی نے اپنے حلقے میں مسائل کے حل کے لیے خودکشی کی دھمکی دے دی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کامران اختر نے اپنے حلقے بلدیہ ٹاؤن میں پانی کی عدم فراہمی پر شدید "If you do not get water, you will commit suicide in front of the assembly".احتجاج کیا۔

بعدازاں اسمبلی کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اختر نے خودکشی کی دھمکی دی،ان کا کہنا ہے کہ بلدیہ کو پانچ سال سے مسلسل نظر انداز کیا گیا، جواب دیا جائےکہ علاقے میں پانی کیوں فراہم نہیں کیا جارہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کہا کہ بلدیہ ٹاون کوپانی نہ ملا تو سندھ اسمبلی کے باہر خودکشی کرلوں گا اور میری موت کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے۔

علاوہ ازیں رابعہ قتل کیس کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خرم شیرزمان نے علامتی واک آؤٹ کیا۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ دعا کے وقت پر علامتی واک آؤٹ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران متعدد اپوزیشن اور حکومتی بینچز خالی تھیں،166 کے ایوان میں 50 سے بھی کم ارکان موجود تھے۔