counter easy hit

’فائنل جیتے تو پوری ٹیم سر منڈوائے گی‘

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی دنیائے کرکٹ میں تفریح کی فراہمی اور ٹیم کو متحدہ رکھنے کا بہترین ذریعہ سسمجھے جاتے ہیں اور ان کی اسی خصوصیت کی وجہ سے ویسٹ انڈین ٹیم دو مرتبہ ورلڈ ٹی20 کی چیمپیئن بننے میں کمایاب رہی اور اب پشاور زلمی کی ٹیم بھی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔

حال ہی میں سیمی کی ٹیم کے مینٹور اور پاکستان کے عظیم بلے باز یونس خان کے ساتھ ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہوں نے حیران کن اعلان کردیا۔

پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم فائنل جیتی تو پوری ٹیم اپنے سر منڈوائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’حتیٰ کہ باس بھی ایسا ہی کریں گے لیکن جاوید آفریدی نے انسے ایسا نہ کرنے کی التجا کی۔ادھر ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کوئی کرکٹ برانڈ نہیں بلکہ ایک فیملی ہے جس میں تمام لوگ ایک دوسرے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے دن سے یقین ہے کہ یہ کوئی کرکٹ برانڈ نہیں بلکہ ایک فیملی ہے جس میں ہر کھلاڑی باصلاحیت ہے، ہم فیلڈ سے باہر جو بھی کام کرتے ہیں وہ ہمیں متحد رکھتے ہیں اور ہمیں فائنل میں فتض کیلئے خود پر کامل یقین ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website