counter easy hit

اگر حالات یہی رہے تو اگلے چند دن میں ہم پاکستان اور امریکہ کے ساتھ مل کر ۔۔۔۔ طالبان نے تہکہ خیز اعلان کر دیا

If this is the case, we will be with Pakistan and the United States in the next few days. The Taliban declared it scandalous

قطر (ویب ڈیسک ) قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات اسی طرح چلتے رہے تو کچھ ہی دنوں میں امن معاہدے پر دستخط ہونے کے امکانات ہیں۔دوحہ میں بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سہیل شاہین نے کہا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے اور ہم آخری نکات پر بات چیت کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں امید ہے کہ کچھ دنوں میں وہ نکات بھی حل ہو جائیں گے۔ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ تمام نکات حل ہو جائیں گے لیکن امید ہے۔ ‘جن نکات پر بات چیت ہو رہی ہے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں طالبان کے ترجمان نے کہا کہ چونکہ مذاکرات ہو رہے ہیں اس لیے وہ نہیں بتا سکتے لیکن وہ اتنا بتا سکتے ہیں کہ ’تمام نکات ٹائم لائن اور عمل درآمد کے بارے میں ہیں۔’طالبان سے متعلق افغان شہریوں بالخصوص عورتوں کے خدشات کے حوالے سے طالبان ترجمان نے کہا کہ طالبان عورتوں کے بنیادی حقوق، جن میں تعلیم کا حق، ملازمت کا حق اور تجارت کا حق دیں گے۔امن مذاکرات میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے انھوں نے کہ وہ آزادانہ طور پر امریکہ سے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن مذاکرات میں دوسرے ممالک کے کردار کی قدر کرتے ہیں۔افغانستان میں محرم کے بغیر عورتوں کے گھر سے نکلنے کے حوالے سے سہیل شاہین نے کہا کہ انھوں نے ماسکو کانفرنس میں بتایا تھا اور دوحہ میں طالبان کی ٹیم کے رکن اور مشہور عالم دین شیخ دلاور نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے۔انھوں نے کہا اسلام میں عورتوں کو دیے گئے تمام حقوق عورتوں کو مہیا ہوں گے۔پاکستان سے دعوتاُن کا کہنا تھا کہ ابھی تک پاکستان کی طرف سے تحریری دعوت نامہ نہیں ملا ہے اور جب بھی دعوت نامہ موصول ہو گا اُن کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔خیال رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے حالیہ دورے میں کہا تھا کہ جب وہ پاکستان واپس جائیں گے تو طالبان سے ملیں گے تاکہ وہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہو جائیں۔افغان طالبان پر ماضی میں متعدد بار یہ الزام لگ چکا ہے کہ پاکستان اُن کی حمایت کر رہا ہے ۔ تاہم حال ہی میں پاکستان بار بار یہ کہہ چکا ہے کہ اُن کا طالبان پر ماضی کی طرح اثرورسوخ نہیں رہا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website