counter easy hit

اگر یہی جذبہ رہا تو پاکستان میں ایک نہیں کئی ڈیمز تعمیر کیے جا سکتے ہیں۔۔۔

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیم پاکستان کی کی بڑی ضرورت، چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں اب تک کتنی خطیر رقم جمع ہوچکی ہے؟ اعداد و شمار نے پاکستانیوں کو خوش کردیا ۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق ڈیم فنڈ میں اب تک اوورسیز پاکستانیوں، پاکستانی اداروں اور عوم کی جانب سے اب تک جمع کرائی گئی رقم اس وقت سات ارب اٹھہتر کروڑ بیس لاکھ پینتالیس ہزار سات سو اڑتیس روپے تک پہنچ چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک ڈیم فنڈ میں سات ارب اٹھہتر کروڑ بیس لاکھ پینتالیس ہزار سات سو اڑتیس روپے جمع ہوچکے ہیں۔ عطیات کا یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے مزید رقم جمع ہو رہی ہے جس کے بعد یہ اعداد و شمار بڑھ جائیں گے ۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔