counter easy hit

اگر یہ شخص چاہے تو حکومت ابھی کہ ابھی گر سکتی ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے سندھ جانے پر صوبائی حکومت پتہ نہیں کیوں گھبرا رہی ہے میں تو صرف اپنی وزارت کے فرائض انجام دینے کراچی جاؤں گا، ویسے بھی میں کچھ کرنا ہو گا تو مراد علی شاہ سے پوچھ کر نہیں کریں گے بلکہ مراد علی شاہ تو خود مہربانی سے وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔ فواہد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری کو وفاقی حکومت کی نہیں بلکہ حکومت کی فکر کرنی چاہئے کہ وہ کسی بھی وقر بھی گر سکتی ہے اور گرتی ہوئے دیوار کے نیچے کوئی نہیں آتا سب جان بچا کر بھاگتے ہیں۔ عمران خان چاہیں تو سندھ حکومت ابھی کہ ابھی گر جائے گی۔ وزیر اعلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری مہربانی ہے کہ (ق) لیگ، (ن) اور پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا لیکن اب سندھ ایک گرینڈ الائنس بنے گا جس میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک ، ایم کیو ایم پاکستان، پاکستان تحرک انصاف اور سندھ میں پہلے سے موجود گرینڈ الائنس مل جائیں گے تو پیپلز پارٹی اکثریت سے اقلیت میں بدل جائےگی اور سندھ میں ایک نئی حکومت آئے گی۔