counter easy hit

اگر چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کر دی جائے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی :

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبو ل نے کہاہے کہ چیف جسٹس نے جس طر ح حکومت کی کلاس لی ہے ،میں دعا کرتا ہوں کہ یہ چیف جسٹس مزید تین سال رہیں تو پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی ،کہاکہ عمران خان اچھے انسان ہیں لیکن ان کے اردگرد جولوگ ہیں وہ ان کو غلط مشورے دیتے ہیں جس پر وہ فیصلہ کردیتے ہیں اوربعد میں ان کو پریشانی کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ عمران خان اچھے انسان ہیں لیکن ان کے ارد گرد جولوگ ہیں وہ ان کو غلط مشورے دیتے ہیں جس پر وہ فیصلہ کردیتے ہیں اوربعد میں ان کو پریشانی کا سامناکرنا پڑتا ہے، اب سپریم کورٹ کی ہدایات پر وزیر اعظم کو ای سی ایل پرنام ڈالنے کے حوالے سے کابینہ کا اجلاس بلا کر ایک مرتبہ پھر یوٹرن لیناپڑے گا ۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کوگرانے کیلئے چارووٹوں کی ضرورت ہے اور دس ووٹ توہماری جیب میں پڑے ہوئے ہیں لیکن ہم حکومت کوگرانا نہیں چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوٹتاہے ، اس کو سزا ملنا چاہئے لیکن یہ جے آئی ٹی کے کاغذوں کا کام نہیں ہے یہ عدالت کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جس طر ح حکومت کی کلاس لی ہے ،میں دعا کرتا ہوں کہ یہ چیف جسٹس مزید تین سال رہیں تو پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی ۔