counter easy hit

ای سی ایل میں شامل ہونے والے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اچانک رینجرز نے روک لیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی کو رینجرز نے روک لیا،، ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مراد علی شاہ سی ویو کے دورے کے بعد بغیر پروٹوکول کے نجی گاڑی میں واپس جا رہے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔ شہر قائد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی کو رینجرز نے روک لیا،، ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مراد علی شاہ سی ویو کے دورے کے بعد بغیر پروٹوکول کے نجی گاڑی میں واپس جا رہے تھے کہ رینجرز اہلکاروں نے انہیں روک لیا،، ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو دیکھتے ہی رینجرز اہلکاروں نے انہیں سیلوٹ کیا جب کہ گاڑی روکے جانے پر وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز اہلکاروں کو شاباش دی،، خیال رہے کہ مراد علی شاہ نے آج مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور پی پی رہنما مکیش چاولہ کے ہمراہ سی ویو کا دورہ کیا تھا جس کی تصویر مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی تھی۔