counter easy hit

پانامہ فیصلہ اگر۔۔۔۔۔ عمران خان نے پانامہ فیصلے سے متعلق ایسی بات کہہ دی پوری (ن) لیگ منہ دیکھتی ہی رہ گئی

اہور; پی ٹی آئی چئیرمین عمران خاننے پانامہ فیصلے سے متعلق بڑی بات کر دی۔عمران خان کا کہنا ہے کہ پانامہ فیصلہ اگر نواز شریف کو جیل نہ پہنچا سکا۔تو سارے قیدی آزاد کر دوں گا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ اگر پانامہ فیصلہ نواز شریف کے حق میں آ گیا تو سارے قیدی آزاد کر دوں گا۔ایک پروگرام کے دوران جب عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ۔نواز شریف کا فیصلہ جو آنا ہے ہوسکتا اس کو لاگو کرانے کی ذمہ داری آپ کی ہوجائے تو کیا کریں گے؟ اس کے جواب میں عمران خان کا کہنا ہے کہ رسول کی حدیث ہے کہ بہت قومیں تباہ ہوئیں جہاں طاقتور کے لئے ایک قانون ہے۔ اور کمزور کے لئے دوسرا۔ اگر نواز شریف کو جیل میں نہیں ڈال سکا تو سارے قیدیوں کو آزاد کردوں گا۔جو جیلوں میں بھرے ہوئے ہیں۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ اگر ملک کے بڑے بڑے مجرموں کو قانون کے نیچے لے آئیں گے تو چھوٹے چھوٹے مجرم خود ہی ٹھیک ہوجائیں گے۔ پاکستان میں پیسے والا ہر ناجائز کام کرسکتا ہے اور پیسے نہ ہونے والا جائز کام بھی نہیں کرواسکتا۔۔عمران خان کا زلفی بخاری کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہاں تک زلفی بخاری کی بات ہے میں نے کوئی کال نہیں کی اس وقت عدالت میں اُن کا کیس ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک باہر کے شہری کو نیب نے اس کے پوچھے بغیر بلیک لسٹ میں ڈال دیا۔اگر اس معاملے کو سیاسی طور پر دیکھیں گے۔تو میرے خیال سے سیاسی طور پر احسن اقبال نے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالوایا۔ زلفی بخاری قانون سے نہیں بھاگے عدالت گئے ہیں فیصلہ آجائے گا تو سب واضح ہوجائے گا۔یاد رہے زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے انہیں ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا۔