counter easy hit

اگر مولانافضل الرحمان گرفتار ہو گئے تو آزادی مارچ کی قیادت کون کرے گا ؟ بڑے کام کی خبر

If Mullan Fazlur Rehman is arrested, who will lead the liberation march? Great job news

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ میں اپنی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کے لئے ناموں پر غور شروع کردیا۔ واضح رہے کہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کررکھا ہے، نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کے لئے ناموں پر غور شروع کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کے بعد قیادت کیلئے5ناموں پر غور کیاجارہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا غفور حیدری،اکرم درانی ،مولانا عطا الرحمان،علامہ راشد خالد سومرو، مولانا اسعد محمودکے نام بھی زیر غورہیں،مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ گرفتاری کے بعد مولانا غفور حیدری مارچ کی قیادت کر سکتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری یانظر بندی کی صورت میں پہلی،دوسری،تیسری قیادت کمانڈ کرینگے،قریبی ذرائع مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ گرفتاری ہویا نظر بندی کسی بھی صورت میں آزادی مارچ ملتوی نہیں ہوگا۔جب کہ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن دھرنے کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور اے این پی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو حکومت مخالف دھرنے میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے شیر پاؤ سے ملاقات کی جب کہ اسفند یار ولی سے رابطہ کیا۔محرم الحرام کے بعد بلاول بھٹو، محمود اچکزئی،سراج الحق اور حاصل بزنجو کے ساتھ رابطہ کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ نواز شریف پہلے ہی دھرنے کی حمایت کا پیغام دے چکے ہیں۔دھرنے کا اعلان کرنے کے لیے 18 اکتوبر کو مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔19 اکتوبر کو مظفر آباد میں جلسہ ہو گا۔ اسلام آباد دھرنے کے دوران حکومت کے خاتمے،وزیراعظم کے استفعیٰ اور 90 دنوں میں نئے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا جائے گا۔جب کہ حکومت کے خاتمے تک دھرنا جاری رہے گا،اس دھرنے کے حوالے سے ملگ گیر تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے،جمعیت کی مجلس عاملہ کی جانب سے صوبہ بھر میں کارکنوں اور عوام کو منظ، و متحرک کرنے کے لیے دوروں کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website