counter easy hit

پیسہ بنانا ہے تو انڈیا پر لگانا، جواریوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا

If India is to make money

If India is to make money

پاک بھارت ٹاکرا آن لائن سٹے کے میدان میں شروع ہو چکا ہے، جس میں اب تک کروڑوں روپے کی شرطیں لگ چکی ہیں۔
لاہور: (یس اُردو) جب ٹکرائیں گی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تو جیتے گا کون، فیصلہ آج کرکٹ کے میدان میں ہو گا۔ مگر پاک بھارت ٹاکرے سے قبل یہ میچ سٹے بازی کے میدان میں آن لائن شروع ہو چکا ہے اور دنیا بھر کے سٹے باز اس میچ کے کھلاڑی بن چکے ہیں۔ آن لائن ویب سائٹ کے مطابق اب تک کروڑوں روپے کی شرطیں لگ چکی ہیں۔سٹے بازوں نے بھارتی ٹیم کو فیورٹ جبکہ پاکستانی ٹیم کو رسکی قرار دیا ہے۔ ہائیر دا رسک، ہائی دا گین، یعنی جتنا زیادہ خطرہ، اتنا زیادہ منافع۔ اس حساب سے پاکستانی ٹیم کی جیت پر 10 ہزار روپے کی شرط لگانے والے کو 15 ہزار روپے اضافی دئیے جائیں گے جبکہ بھارتی ٹیم کی جیت پر 10 ہزار روپے کی شرط لگانے والے کو صرف ساڑے 6 ہزار روپے اضافی ملیں گے۔یہ تو ابتداء ہے۔ میچ کے دوران ٹیموں کی کارکردگی کے حساب سے ریٹ میں تبدیلی ہوتی رہے گی۔