counter easy hit

مارشل لا کو نہ روک سکا تو گھر چلا جاؤں گا، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر مارشل لا کو نہ روک سکا تو گھر چلا جاؤں گا۔

If i cannot stop martial law, I'll go home, chief Justiceاسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آئین کے کسی حرف پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ملک میں جمہوریت اور آئین کی پاسداری ہوگی، میرے ہوتے ہوئے آئین سے انحراف نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم آئین پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، آئین میں الیکشنز کے التوا کی کوئی گنجائش نہیں، انتخابات آئین کے مطابق مقررہ وقت پر ہوں گے۔ آئین میں کسی مارشل لاء کی گنجائش نہیں، اگر مارشل لا کو نہ روک سکا تو گھر چلا جاؤں گا۔