counter easy hit

عدالت انتظامی اختیارات استعمال کرنا شروع کردے تو خرابی ہوسکتی ہے، خورشید شاہ

سکھر: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عدالت ہدایت تو دے سکتی ہے لیکن ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی جب کہ اگر انتظامی اختیارات کو عدالت نے استعمال کرنا شروع کیا تو خرابی ہوسکتی ہے۔

If court start to using administrative options, it may be a problem, Khursheed Shah

If court start to using administrative options, it may be a problem, Khursheed Shah

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاناما کیلئے ہم نے ٹی اوآرز بنانے کی کوشش کی لیکن حکومت نہیں مانی، نواز شریف کو پہلے بھی مشورہ دیا تھا کہ پارلیمنٹ سے باہر نہ جائیں،ہر ادارہ اپنے اپنے دائرہ میں رہ کر کام کرے گا تو ریاست مضبوط ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کا مسئلہ گورننس کا ہے، سندھ میں ہر معاملے کو سیاست کی نذرکیا جارہا ہے تاہم آج اے ڈی خواجہ ہیں تو کل کوئی اور آئی جی سندھ ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مردم شماری کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جاسکتا، تکنیکی خامیاں ہیں ان کو درست کیا جانا چاہیے جب کہ عدالت ہدایت تو دے سکتی ہے لیکن ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی،  اگر انتظامی اختیارات کو عدالت نے استعمال کرنا شروع کیا تو خرابی ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اے ڈی پی اسکیم کے تحت 11 ارب روپے کی لاگت سے دریائے سندھ پر طویل پل تیار کر رہے ہیں، نئے پل سے 130 سالہ تاریخی لینس ڈاؤن برج محفوظ بنایا جاسکے گا۔