counter easy hit

آئیڈیاز 2016:پاکستان کے یوکرین اور ترکی کے ساتھ معاہدے

IDEAS 2016: Pakistan deal with Ukraine and Turkey

IDEAS 2016: Pakistan deal with Ukraine and Turkey

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کے دوسرے روز پاکستا ن اور یوکرین کے درمیان 200الخالدٹو ٹینک اور پاکستان اور ترکی کے درمیان 52 سپر مشاق طیاروں کا معاہد ہ طے پاگیا ہے۔

دفاعی نمائش 2016 ء میں پاکستان کے یوکرین اور ترکی کے ساتھ معاہدہ طے پاگئے ہیں ، پاکستان اور یوکرین کے درمیان معاہدے پر پاکستان کے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر اور یوکرین کے ہم منصب نے دستخط کیے ہیں۔

معاہدے کے تحت یوکرین ،پاکستان کو 200 الخالد ون فیزٹوٹینکوں کے لیے انجن فراہم کرے گا، وزیربرائے دفاعی پیدوار رانا تنویر کا کہنا تھاکہ ہتھیاریاآلات خریدیں گےتواس کی ٹیکنالوجی بھی ساتھ آئےگی۔

رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہواہے، روسی دفاعی صنعتوں کےبڑے نام نمائش میں شرکت کررہےہیں۔

وزیربرائے دفاعی پیدوار نے کہا کہ بھارت کی جانب سےاشتعال انگیزی جاری ہےاور عالمی برادری کوآگاہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر ڈپو کموڈور طاہر جاوید کے مطابق پاکستان اور ترکی کو 52 سپر مشاق طیاروں کی فروخت طے پاچکا ہے جو پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار کیےگئے سپرمشاق ترکی کو فروخت کئے جائیں گے۔سپر مشاق طیارے پائلٹوں کی تربیت کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website