counter easy hit

ورلڈکپ میں آئی سی سی کا پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کیساتھ ایسا سلوک کہ آپ کو ان سے ہمدردی ہو جائیگی

ICC's Pakistani emperor Alam Dar in the World Cup treats you that you will be sympathized with them.

لاہور(ویب ڈیسک) ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار آئی سی سی کے دل سے اتر گئے۔ ورلڈ کپ سیمی فائنلز کے بعد اب فائنل میں بھی انھیں امپائرنگ سے محروم رکھا گیا ہے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے فیصلہ کن میچ کیلیے آفیشلز میں علیم ڈار ریزرو امپائر ہوں گے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں بھی وہ ریزرو امپائر تھے۔ ایکسپریس کے مطابق یہ مسلسل دوسرا ورلڈ کپ ہے جس کے سیمی فائنل اور فائنل میں علیم ڈار امپائرنگ کے اعزاز سے محروم رہیں گے، 2015 کے عالمی کپ میں بھی ان کو مقرر کرنے سے گریز کیا گیا تھا، انھوں نے ورلڈکپ 2007اور 2011 کے فائنل میچز میں امپائرنگ کی تھی۔ دوسری جانب خبر کے مطابق بھارتی ڈریسنگ روم میں گروہ بندی کی خبریں منظر عام پر آگئیں بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے بھارت کے سب سے بڑے ہندی اخبار دینیک جگران کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی ٹیم دو گروہ میں تقسیم ہے،ایک گروہ کپتان ویرات کوہلی کا حامی ہے جبکہ دوسرا بھارتی ٹیم کے وائس کپتان روہت شرما کے حق میں ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہبھارتی ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے بھی جانبداری پائی جاتی ہے کیونکہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب کپتان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی بنیاد پر ہوتا ہے۔رپورٹ میں بھارتی ٹیم کیا یک کھلاڑی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے امبتی رائیڈو کو صرف اس لیے منتخب نہیں کیا گیا کیونکہ وہ کپتان کی گْڈ بک میں شامل نہیں تھے۔دائیں ہاتھ کے بلے باز امبتی رائیڈو کو شیکھر دھون اور وجے شنکر کے ان فٹ ہو نے کے بعد بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔گزشتہ ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے امبتی رائیڈو جو بھارتی ٹیم میں چوتھے نمبر پر کھیلتے تھے مایوس ہو کر ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیم میں ویرات کوہلی اور ان کی حمایتوں کے علاوہ صرف ان کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے جو مسلسل پرفارم کررہے ہوتے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website