counter easy hit

آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس 13 اگست کو ویانا پہنچ جائیں گے۔ ندیم خان

Zaheer Abbas

Zaheer Abbas

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان نے پاکستان میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 20 واں سالانہ پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست پروگرام کے مہمان خصوصی آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس 13 اگست بروز جمیرات دوپہر کو ویانا ایرپورٹ پہنچ جائیں گے۔

ندیم خان نے مذید کہا کہ ظہیر عباس ویانا کے چھ روزہ دورہ کے دوران 20 واں سالانہ پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے علاوہ پی سی سی کے وفد کے ساتھ آسٹرین سپورٹس منسٹر اور پارلیمنٹ کے ممبران کے ساتھ آسٹریا میں کرکٹ کے فروغ کیلیے خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔