counter easy hit

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان نویں پوزیشن پر پہنچ گیا

Pakistan

Pakistan

دبئی : زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے باوجود ٹیم پاکستان آئی سی سی کی رینکنگ میں آٹھویں سے نویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔ دوسرا ون ڈے ہارنے والی قومی ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس اٹھاسی ہیں۔

زمبابوے کے خلاف سیریز میں اعلی کارکردگی دکھانے والے بولر یاسر شاہ چار درجے ترقی کے بعد انچاسویں اور وہاب ریاض تیس درجے ترقی کے بعد بہترہویں پوزیشن پر آ گئے۔

سیریز میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی بلے بازوں کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔

محمد حفیظ اور احمد شہزاد چار چار درجے تنزلی کے بعد تیس ویں اور بتیس ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آوٹ آف فارم کپتان اظہر علی دس درجے تنزلی کے بعد پچاسویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ ٹاپ ففٹی میں صرف تین پاکستانی بلے بازہی جگہ بنا سکے۔
Share This: