counter easy hit

آئی سی سی نے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی

Mohammad Amir

Mohammad Amir

دبئی (یس ڈیسک) آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث فاسٹ بولر محمد عامر کی سزا میں 6 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

دبئی میں آئی سی بورڈ میٹنگ کے اجلاس میں اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی کرپشن قوانین کی منظوری کی گئی۔ آئی سی سی کے اجلاس میں فاسٹ بولر محمد عامر کی سزا میں نرمی کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پھر فاسٹ بولر کی سزا میں 6 ماہ کی نرمی کرتے ہوئے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی۔

محمد عامر کے ساتھ سزا پانے والے فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ عامر کی سزا میں نرمی کا فیصلہ بہت خوش آئند ہے، محمد عامر کی سزا میں نرمی کے بعد دوسروں کے لئے بھی دروازے کھیلیں گے، امید ہے کہ پی سی بی میرے لئے بھی کوشش کرے گا اور میرے حق میں بھی بہتر فیصلہ سامنے آئے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2010 اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں 3 پاکستانی کرکٹرز محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ پر 5، 7 اور 10 سال کی پابندی لگائی تھی۔ محمد عامر کی سزا رواں برس ستمبر میں ختم ہونی تھی تاہم پی سی بی کی جانب سے محمد عامر کو کم عمری اور وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد ان کی سزا میں کمی کے لئے اپیل کی گئی تھی۔