counter easy hit

پاکستان میں اقلیتیں تمام مہذب دنیا کے مقابلے میں زیادہ رچی بسی ہوئی ہیں، ٹرمپ کو منہ توڑ ٹوئٹ کا درد ابھی تھما نہیں، ابرارکیانی

پاکستان میں اقلیتیں تمام مہذب دنیا کے مقابلے میں زیادہ رچی بسی ہوئی ہیں، ٹرمپ کو منہ توڑ ٹوئٹ کا درد ابھی تھما نہیں، ابرارکیانی

پیرس (نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ابرار کیانی نے پاکستان کیخلاف اقلیتوں کے استحصال کے بے بنیاد عالمی اسٹیبلشمنٹ کے الزامات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کو وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ کا درد  بہت گہرا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ امریکی پٹھو یورپی یونین کے ممالک نے  اوچھے ہتھکنڈوں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں  مہاجر مسلمانوں سے کہیں زیادہ پاکستانی ثقافت میں رچی بسی ہوئی ہیں اور ان میں اور مسلمان اکثریت کو یکساں حقوق اور رہن سہن کے مواقع حاصل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عید، کرسمس، دیوالی، ایسٹر، شبراتڑی، ہولی وغیرہ جیسے تہوار بھرپور طریقے سے منائے جاتے ہیں ۔ امریکی اور یورپی ممالک کو وزیراعظم پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بغلیں جھانکنے کے بعد اب ان الزامات کے ذریعے دبائو سے نکلنا پڑ رہا ہے۔

 

ibrar kayani, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE, SAYS, ABOUT, FAKE, CAMPAIGN, FOR, MALIGNANT, PAK, NAME, FOR, MINORITIES, ISSUE