counter easy hit

کرنسی سمگلنگ کیس ، ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

 Ian plea of immunity

Ian plea of immunity

ماڈل علالت کے باعث عدالت حاضر نہیں ہوسکی ، آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ، سماعت 17 مارچ تک ملتوی
راولپنڈی (یس اُردو ) راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کی حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ، ماڈل گرل کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کی ۔ ملزمہ کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ ایان علی علالت کے باعث آج حاضر نہیں ہو سکتی ، آج کی حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ، عدالت نے ملزمہ ایان علی کی حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور آئندہ سماعت پر ملزمہ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ کیس کی سماعت سترہ مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔