counter easy hit

میں سجل سے شادی کرنا چاہتا ہوں ، آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ؟ سجل علی کے والد سے جب احد میر نے درخواست کی تو کیا جواب ملا ؟

I want to marry stylish, do not you mind? When Ahad Mir asked Sulaiman Ali's father, did he get the answer?

لاہور(ویب ڈیسک)اداکار احد رضا میر نے سجل علی کے والد سے شادی کی باقاعدہ اجازت طلب کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ احد رضا میر نے چند روز قبل سجل علی کے والد کو لاہور کال کرکے کہا کہ انہیں شادی کی اجازت دی جائے جس پر سجل کے والد نے کہا کہ اگر وہ دونوں راضی ہیں تو مجھے کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔دونوں فنکاروں کے درمیان گہری دوستی کے بعد شادی کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے جبکہ چند روز قبل منگنی کا اعلان بھی کیا تھا لیکن بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کافی عرصہ پہلے ہی شادی کرچکے لیکن سب کچھ اب دکھاوے کے لئے کیا جارہا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سجل علی کے والد کا تعلق لاہور سے ہے جہاں وہ ایک اہم محکمہ سے وابستہ رہے تاہم بعض وجوہات کی بنا پر سجل علی کی والدہ کئی سال پہلے بچوں کو لے کر کراچی منتقل ہوگئی تھیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website