counter easy hit

اپنے لیے نہیں ، مجھے اپنی ماں کے لیے ایک شوہر کی ضرورت ہے جو ۔۔۔۔ ایک لڑکی کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

نیو دہلی(ویب ڈیسک) ٹوئٹر پر ایک بھارتی خاتون صارف نے اپنی والدہ کیلئے دلہا تلاش کرنے سے متعلق پیغام جاری کیا جسے ٹوئٹر پر خوب سراہا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خاتون آستھا ورما نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ اپنی والدہ کیلئے ایک شخص کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنی والدہ کے ہمراہ ایک سیلفی بھی پوسٹ کی اور کہا کہ میں اپنی والدہ کیلئے 50 سالہ پُر کشش شخص کی تلاش میں ہوں۔ جو ویجیٹیرین ہو اور شراب نوشی نہ کرتا ہو اور کاروباری لحاظ سے مستحکم ہو۔ہم نے آج تک سوشل میڈیا کے ذریعے رشتے بنتے اور جوڑیاں بنتی دیکھی ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے دو مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی آپس میں رشتے میں بندھے اور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کر رشتہ ازدواج میں بھی بندھ گئے۔لیکن آستھا ورما کا یہ ٹوئٹر پیغام مکمل طور پر ایک منفرد انداز ہے جس میں انہوں نے اپنے لیے نہیں بلکہ اپنی والدہ کیلئے کسی مناسب شخصیت اور شریک حیات کو ڈھونڈنے کا مطالبہ کیا۔آستھا ورما کے اس ٹویٹ پر ٹوئٹر صارفین نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ کیا میں اس کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگا سکتا ہوں؟

I, need, husband, for, my, mother, a, girl, statement, gone, viral, on, the, internet

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website