counter easy hit

میں جے آئی ٹی بنا دیتا ہوں

لاہور:عائشہ احدمبینہ تشدد کیس کی سماعت کے دوران حمزہ شہباز کے وکیل کا چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار سے کہنا تھا کہ جسٹس صاحب میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے تنبیہ کی کہ آپ ادب نہیں کریں گے تو ہمیں کرانا آتا ہے۔

I make JITعائشہ احد مبینہ تشدد کیس میں حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے اور عائشہ احد سے نکاح کا انکار کر دیا۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ دونوں فریقین کے دلائل سننا چاہتا ہوں۔ آپ دونوں میرے بیٹا اور بیٹی کی طرح ہیں،دونوں کہیں توثالث کا کردار ادا کر سکتا ہوں، میں اس معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دیتا ہوں۔ حمزہ شہباز کے وکیل کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن جے آئی ٹی نہیں بن سکتی۔ جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھامیں بھی احترام سے ہی کہہ رہاہوں کہ اگر آپ ادب نہیں کریں گے تو ہمیں کرانا آتا ہے۔وکیل زاہد حسن بخاری کا کہنا تھا کہ جو کہہ کر کرایا جائے وہ ادب نہیں ہوتا۔