مسلم لیگ فنکشنل کی رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے امداد پتافی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی صورت میں خود کو جلانے کی دھمکی دے دی جبکہ نثار کھوڑو نے امداد پتافی کو نصرت سحر سے باضابطہ معافی مانگنے کی ہدایت کردی۔

I could not justice then will commit suicide, Nusrat Sehar Abbasi
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ مجھے انصاف نہ ملا تو سندھ کی کوئی بیٹی بلاول سے انصاف نہیں مانگےگی، دو دن کا وقت دے رہی ہوں،امدادپتافی کو برطرف کیا جائے ورنہ میں خود کو آگ لگا دوں گی اور استعفیٰ دے دوں گی۔مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما بوتل میں پیٹرول لےکر سندھ اسمبلی پہنچی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس کا مسئلہ نہیں پورے سندھ کا مسئلہ ہے،مجھے ذلیل وخوار کیاگیا، میرے بچےبلاول سے انصاف مانگ رہے ہیں۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آصف زرداری صاحب، آپ نےدیکھااسمبلی میں کیا ہواــ‘‘انہوں نے بختاور سے بھی انصاف کا مطالبہ کیا۔ادھر پیپلزپارٹی کے رکن امداد پتافی نے نصرت سحر عباسی سے بد کلامی پر پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں غیرمشروط تحریری معافی مانگ لی تاہم پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے امداد پتافی کو نصرت سحرسے باضابطہ معافی مانگنے کی ہدایت کی ہے۔








