counter easy hit

میں معافی مانگتی ہوں

ممبئی: راکھی ساونت کو ان کے آئٹم نمبرز کے علاوہ بڑبولے پن کیلئے بھی جانا جاتا ہے۔ اپنے اب تک کے کیرئیر میں وہ کئی مرتبہ بیان دے کر تنازع میں پھنس چکی ہیں۔ گزشتہ طویل عرصہ سے وہ بڑے پردے سے دور ہیں تاہم وہ جلد ہی چھوٹے پردے پر نظر آنےوالی ہیں۔

I apologizedوہ راجیو کھنڈیلوال کے سلیبریٹی رئیلٹی شو جذبات میں مہمان بن کر پہنچی ، تو انہوں نے اپنی زندگی کے کئی راز کھولے۔ راکھی ساونت نے اپنے جذباتی بیان میں سنی لیونی سے معافی مانگ لی، راجیو کھنڈیلوال نے جب ان سے پوچھا کہ زندگی میں کی گئی کسی بات کا انہیں افسوس تھا تو انہوں نے کہا ہاں۔ سنی لیون کو برا بھلا کہنے پر افسوس ہے، راکھی نے تین سال پہلے کے اس واقعہ کو یاد کرت ہوئے کہا کہ اس بات پر افسوس ہے کہ جب انہوں نے سنی لیونی پر ہندوستان میں پابندی عائد کرنے کی بات کہی تھی۔ اس شو کے دوران راکھی ساونت کے ساتھ عرشی خان بھی موجود تھیں۔ راجیو کا یہ شو کچھ ہی دن پہلے شروع ہوا ہے۔اس میں دیویانکا ترپاٹھی اور کرن پٹیل سمیت کئی شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی فلموں میں اپنی ہوشربا پرفارمنس اور متنازعہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں ’’اِن ‘‘رہنے والی راکھی ساونت کو فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ ’’سنی لیون‘‘ ایک آنکھ نہیں بھاتی اور تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے اپنے تازہ انٹرویو میں سنی لیون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انڈین ہیں ،

ہم کتنا بھی’’ مختصر لباس‘‘ پہن لیں اور کتنے ہی ماڈرن ہو جائیں ،پھر بھی ہماری کچھ حدود ہیں جنہیں ہم پار نہیں کر سکتے ،ہمارے بڑے ہمیں سکھاتے ہیں کہ بچے ’’یہ ‘‘ نہیں کرنا ،اور جب کبھی ان حدود کو توڑیں تو ہمیں گالیاں بھی سننے کو ملتی ہیں،فحش فلموں میں کام کرنے والے اپنے لئے یہ راستہ خود اپناتے ہیں جو درست نہیں ۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ فحش فکموں میں کام کرنے کے باوجود ’’سنی لیون ‘‘کو بالی ووڈ میں کام کر کے’’ سدھرنے‘‘ کا ایک موقع ملا تھا اس کے باوجود وہ’’ سدھرنے‘‘ والی نہیں۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ویڈیو پورٹل پر سنی لیون کا ’’ننگا رقص‘‘ موجود ہے ،میں سنی کی ماں نہیں اور نہ ہی میں اس کو جج کر رہی ہوں ، لیکن میں اپنے ملک کی کروڑوں لڑکیوں کو سنی کے ’’شر‘‘ سے بچانا چاہتی ہوں ،کیونکہ سنی کی دیکھا دیکھی آج کل ہر لڑکی اپنے ’’کپڑے اتارنے ‘‘پر تلی ہوئی ہے بلکہ ’’کپڑے اتار‘‘ رہی ہے ،اگر سب نے اپنے کپڑے اتار لیئے تو پھر میرا کیا ہو گا ؟میں تو کپڑے پہن رہی ہوں نا ۔ایک سوال کے جواب میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ’’ہٹ ‘‘ ہونے کے لئے کپڑے اتارنے کی ضرورت نہیں ہوتی ،سنی کو کہیں، فلموں میں کپڑے اتارنے کی بجائے تھوڑا رقص بھی کر لیا کرے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ’’بکنی ‘‘ صرف سنی لیون کی وجہ سے پہنی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل جب عامر خان نے سنی لیون کی حمائت میں بیان دیا تھا تو راکھی ساونت نے طنزیہ کہا کہ میں بھی جلد ہی ’’فحش فلموں ‘‘ کی سٹار بننے والی ہوں۔