counter easy hit

’’آئی ایم ملالہ‘‘ کے آڈیو ورژن کو ’’بیسٹ چلڈرن البم‘‘ کا گریمی ایوارڈ دیدیا گیا

I Am Malala

I Am Malala

لاس اینجلس (یس ڈیسک) ملالہ یوسف زئی کی کتاب ’’آئی ایم ملالہ‘‘ کے آڈیو ورژن کو ’’بیسٹ چلڈرن البم‘‘ کا گریمی ایوارڈ دے دیا گیا۔

’’آئی ایم ملالہ‘‘ کے آڈیو ورژن میں آئی ایم ملالہ کو نیلاوسانی نے اپنی آواز میں بیان کیا ہے، اس البم کو لاس اینجلس کے اسٹپلز سینٹر میں منعقدہ 57 ویں گریمی میوزک ایوارڈ کی تقریب میں بیسٹ چلڈرن البم کی کیٹگری میں گریمی ایوارڈ دیا گیا۔

نیلا وسانی نے بھی اس امید کا اظہارکیا کہ ملالہ بھی اس گانے سے خوش ہو ں گی اور وسانی خود بھی ملالہ کا پیغام پہنچانے میں خوش ہیں۔

واضح ر ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں دنیا کا سب سے بڑا نوبل امن انعام اور متعدد ایوارڈز بھی دیئے جا چکے ہیں۔