counter easy hit

آپ سب کو میں 2 دن کی مہلت دے رہا ہوں کیوں کہ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے وزراء کے سامنے بڑی شرط رکھ دی

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جو تقریباً 9 گھنٹوں تک جاری رہا اور اس دوران وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کے لیے 2 دن کی مہلت دے دی، تفصیلات کے مطابق وزراء کی سوروزہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس آج منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 100روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کی کارکردگی پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کرداد دی۔ اجلاس میں شیخ رشید کی کارکردگی کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔اسی طرح اجلاس میں دوسرے نمبر پر وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی کو بہترین قرار دے دیا گیا ہے۔ دوران اجلاس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سو دن کی کارکردگی کے حوالے سے وزراء کی بریفنگ جو ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی اور اب بھی جاری ہے۔ وزیر اعظم جس محنت، صبر اور تحمل سے تمام وزراء کی کارکردگی جانچ رہے ہیں یہ انہی کا خاصہ ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ سو دن میں وزارتوں میں جو کام ہوئے ہیں پچھلے دس سال میں اس کا تصور بھی نہیں ہو سکتا تھا۔ فواد چودھری نے کہا کہ مجھے لگتا نہیں کہ میں بریفنگ کر پاؤں گا کیونکہ ابھی میٹنگ ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے