counter easy hit

لگتا ہے عمران خان نااہلی کیس میں بھی مجھے نااہل کردیا جائےگا، نوازشریف

I, am, feared, to, be, disqualified, in, Imran, case, alsoاسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف نےاحتساب عدالت کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا لگتا ہے عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس میں بھی مجھے نااہل کردیا جائے گا۔نوازشریف اپنی بیٹی مریم صفدراورداماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ اپنے خلاف دائر تین نیب ریفرنسز کیس کی سماعت کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی کارروائی دن ایک بجے تک ملتوی ہونے کے بعد نوازشریف نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے مختصرگفتگو کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسزکی سماعت دن ایک بجے تک ملتوی

صحافی کی جانب سے کیے جانے والے سوال کہ عمران خان کا فیصلہ سپریم کورٹ میں محفوظ ہے، عدالت نے ابھی تک اس کیس کا فیصلہ نہیں سنایا اس پرآپ کیا کہیں گے۔ اس سوال کے جواب میں نوازشریف نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ’لگتا ہے عمران خان اور جہانگیرترین نااہلی کیس میں بھی مجھے نااہل کردیا جائے گا‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website