counter easy hit

میں اس کے سارے رازوں سے واقف ہوں،آفریدی تو ایسا شخص ہے کہ ۔۔۔۔

I am aware of all his secrets, Afridi is such a person ....

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

لندن ( ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق بلے باز عمران فرحت نے شاہد آفریدی کی کتاب پر شدید غم و غصے کا اظہار کردیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے ساتھ میں نے 15سال کرکٹ کھیلی ہے ۔جتنے مسائل شاہد آفریدی کی وجہ سے آئے شائد ہی کبھی آئے ہوں ۔عمران فرحت نے کہا کہ کرکٹرز کے خلاف آفریدی کے بیانات پر غصہ آیا ۔ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہیے ۔ اس سے قبل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا تھا کہ ابھی تک شاہد آفریدی کی کتاب کے بارے میں جو سنا اور پڑھا ہے اس پر شرمندگی محسوس ہو رہی ہے ۔اس نام نہاد صوفی کے بارے میں بہت کہانیاں ہیں بتانے کو ،ان میں سیاستدان بننے کا پورا ٹیلنٹ موجود ہے ۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابققومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنی کتاب ” گیم چینجر “ لکھنے کے بعد اب ایک اور نئے تنازع میں گھر گئے ہیں کیونکہ سندھ ہائیکورٹ میں اسے بین کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایڈو کیٹ عبدالجلیل خان کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں شاہد آفریدی کی کتا ب پر پابندی عائد کرنے کیلئے پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ کتاب میں شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے ۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب کے حق میں میدان میں آتے ہوئے بیان بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کتاب ذریعے ان کا مقصد کسی کے جذبات کو مجروح کرنا نہیں تھا بلکہ صرف زندگی کے تجربات کے بارے میں بتا ناتھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website