counter easy hit

حیدرآباد میں یونیورسٹی میرا برسوں کا خواب تھا، الطاف حسین

 Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کا دن میرے لیے بہت خوشی کا دن تھا، حیدرآباد میں یونیورسٹی میرا برسوں کا خواب تھا، سنگ بنیاد رکھے جانے پر گورنر سندھ اور ملک ریاض کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

الطاف حسین نے کہا کہ سندھ بھر میں اسکول، کالج اور خواتین کے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا جال بچھادیں گے۔ حیدرآباد کے طلبہ و طالبات اب اپنے تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں گے۔ الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے پر حیدرآباد کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔