counter easy hit

حیدرآباد میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ

Railway Track Explosion

Railway Track Explosion

حیدرآباد (جیوڈیسک) حسین آباد میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ کر دیا گیا جس سے ٹرینیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کی مدد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اپ ٹریک کا ڈیڑھ فٹ کا حصہ متاثر ہوگیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خیز مواد دیسی ساختہ تھاجسے ریلوےلائن پرنصب کیاگیا تھا، دھماکے میں 500 گرام کےقریب بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل کردی گئی اور تمام ٹرینوں کو حیدرآباد اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔