counter easy hit

حیدرآباد: ریلوے پھاٹک سے برآمد ٹائم بم ناکارہ بنادیا گیا

حیدرآباد میں سحرش نگر ریلوے پھاٹک سے ٹائم بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا، دیسی ساختہ ٹائم بم میں تین کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

Hyderabad: Export time bomb was disrupted from railway gateپولیس کے مطابق سحرش نگر ریلوے پھاٹک کے قریب ایک کپڑے کا مشکوک تھیلا ملنےکی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی۔

 بیگ کی تلاشی کے دوران اس میں سے ٹائم بم برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے ایک گھنٹے بعد ناکارہ بنا دیا۔

دیسی بم پلاسٹک کی بالٹی کے اندر تھا اور اس میں تین کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔