counter easy hit

جامشورو :انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق

HYDERABAD: 6 killed

HYDERABAD: 6 killed

حادثہ دڑی گائینچو سٹاپ کے قریب پیش آیا ، چھ مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے ، زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
جام شورو (یس اُردو) جام شورو میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس الٹنے سے چھے افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے ۔ یہ افسوسناک واقعہ دڑی گائینچو سٹاپ کے قریب پیش آیا جب شہداد کوٹ سے کراچی جانے والی مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی ۔ حادثے میں کراچی کے رہائشی چھ مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، ان میں تین بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا