counter easy hit

ہیوچیسن پورٹس نے 11 گھنٹے میں 1953 کنٹینرز ہینڈل کرکے نیا ریکارڈ بنا دیا

کراچی: پاکستان میں گہرے پانی کے پہلے کنٹینر ٹرمینل ہیوچیسن پورٹس پاکستان نے رواں سال تیسری بار بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صرف 11 گھنٹوں کے اندر 1953 کنٹینر موز کی ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
Hutchison Ports made a record by handling 1953 containers in 11 hours

Hutchison Ports made a record by handling 1953 containers in 11 hours

کراچی میں لنگرانداز جہاز ہیونڈائی گلوبل/063ای 8562 ٹی ای یوز کنٹینرز کے حامل بھاری جہاز سے اتنی تیزی کے ساتھ کنٹینرز کی نقل و حرکت کی گئی، ٹرمینل آپریٹر نے 23 گھنٹے میں 3191 کنٹینرز موز کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے جو اس نے 8600 ٹی ای یوز کنٹینرز کے حامل ہیونڈائی اسپلینڈر کے ذریعے قائم کیا تھا، 9 دسمبر 2016سے ٹیسٹ آپریشنز کے آغاز کے بعد ہیوچیسن پورٹس نے 5ماہ میں شاندار کارکردگی کا تیسرا ریکارڈ قائم کیا۔ جہاز کے قیام کے دوران ٹرمینل پر ویسل آپریٹنگ ریٹ فی گھنٹہ 181.15کنٹینر زموز (سابقہ ریکارڈ 140.18 تھا) رہا اور گراس کرین ریٹ فی گھنٹہ 31.05 کنٹینر موز رہا، جہاز سے مجموعی طور پر 2503 ٹی ای یوز ہینڈل کیے گئے۔