counter easy hit

ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے :ممنون حسین

 Hussain

Hussain

علاقائی امن و استحکام اور ترقی کی خاطر پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا :تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب
شنگھائی (یس اُردو ) صدر ممنون حسین کہتے ہیں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، اقتصادی راہداری خطے میں امن اور بھائی چارے کے لیے موثر کردار ادا کرے گی ۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ُپرعزم ہے اور وہ اسے ہر صورت میں جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا ۔ صدر ممنون حسین کا تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں دو ٹوک اعلان صدر ممنون نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ، آپریشن ضرب عضب میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں ۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے ۔ راہداری منصوبہ خطے میں امن اور بھائی چارے کے لیے موثر کردار ادا کرے گی ۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اور پاکستان کے لیے آج کا دن انتہائی اہم ہے ، پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی ذمہ داریوں کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔ پاکستان تنظیم کے مقاصد ، اصول و ضوابط کی بھرپور تائید کرتا ہے ۔