counter easy hit

یونین کونسل نمبر 51 کے سیکرٹری شاہد رسول نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، فراست حسین ڈار

Hussain Dar

Hussain Dar

گجرات(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما اورلے لیڈر فراست حسین ڈار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل نمبر
51 کے سیکرٹری شاہد رسول نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے مذکورہ سیکرٹری کوئی بھی کام رشوت کے بغیر نہیں کر تا ،جس کی وجہ سے پوری یونین کو نسل کے لوگ سخت پریشان ہیں ،مذکورہ سیکرٹری کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ لیٹ اندارج اور برتھ سرٹیفیکیٹ کے بھی ہزاروں روپے وصول کرتا ہے انہوں نے ڈی سی او سے کاراوئی کی اپیل کی ہے