counter easy hit

سمندری طوفان ’’وردھا‘‘ بھارتی شہر چنئی کے ساحل سے ٹکرا گیا

Hurricane coast 'Cyclon' hit the Indian city of Chennai

Hurricane coast ‘Cyclon’ hit the Indian city of Chennai

نئی دلی: سمندری طوفان وردھا بھارت کے شہر چنئی کے ساحل سے ٹکرا گیا جب کہ بڑے پیمانے پر تباہی کے خدشے کے پیش نظر ساحلی علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان وردھا ساحلی شہر چنئی سے ٹکرا گیا ہے جس کے بعد ساحلی شہر میں  150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں، شہر میں موسلا دھار بارشوں اور سمندری ہواؤں نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے جب کہ  کئی درخت اور بجلی کے پولز بھی اکھڑ گئے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں رہائش پزیر 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیاگیا ہے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث چنئی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشنز معطل کر کے ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔سمندری طوفان کے خدشے کے باعث ریاست آندھرا پردیش اور تامل ناڈو میں بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website