counter easy hit

حریت کانفرنس کا اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے سامنے احتجاج

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) حریت کانفرنس نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ فوجی مبصرمشن دفتر کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق یو این فوجی مبصرمشن دفتر کے سامنے مظاہرین نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف یادداشت یو این فوجی مبصرمشن کو پیش کردیا گیا۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر نہتی مقامی آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، ایل او سی پر مقامی آبادی کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔ قرارداد کے مطابق بھارتی فوج ایل او سی پر اسکول، بازار اور گاڑیوں کونشانہ بنا رہی ہے، اقوام متحدہ قید و نظر بند حریت رہنماوں کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بھی انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے۔ واضح رہے کہ13 نومبر کو بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہید اور 12 افراد زخمی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

بعد ازاں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا تھا کہ بھارت نے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر محاز کھول دیا ہے، مقبوضہ وادی میں ذلت کا سامنا کرنے پر خفت مٹانے کے لئے 13 نومبر کو بھارتی فوج نے ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website