counter easy hit

تنزلی کے شکار پولیس افسر آج آئی جی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے

Hunting demoted

Hunting demoted

تنزلی کیلئے آئوٹ آف ٹرن پروموشن کو جرم قرار دیا گیا ، کیسز عدالت میں ہونے کے باوجود افسروں کی تنزلی کر دی گئی
لاہور (یس اُردو ) آؤٹ آف ٹرن پروموشن پانے پولیس افسران میں بے چینی پھیل گئی ، تنزلی کے احکامات پانے والے افسران آج آئی جی دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے ۔ افسران کے کیسز عدالت میں ہونے کے باوجود تنزلی کر دی گئی ، جرم آؤٹ آف ٹرن پروموشن ٹھہرا ، آئی جی پنجاب نے ایک جنبش قلم پولیس افسران کھڈے لائن لگا دیئے ۔ ان میں وہ افسران شامل ہیں جنہوں نے نامی گرامی ڈاکوؤں قاتلوں ، دہشت گردوں ، سمگلرز ، سنگین اور پیچیدہ وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو پکڑا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا ۔ محکمہ پولیس نے ان افسران کو خالصتاً کارکردگی اور ان کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس میں مروجہ ترقی کے قانون کو سامنے رکھتے ہوئے “آؤٹ آف ٹرن پروموشن ” دیئے لیکن اچانک آئی جی پنجاب کو سارے رولز اور ریگولیشنز یاد آ گئے اور نزلہ ان افسران پر گرا دیا گیا ۔ دوسری طرف ان افسران نے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے ، یہ کیسے ممکن ہے کہ عدالت کا فیصلہ آنے تک آئی جی پنجاب خود فیصلہ صادر فرما دیں ۔ آئی جی پنجاب کے اس اقدامات سے تنزلی پانے والے افسران میں نہ صرف بے چینی پھیل رہی ہے بلکہ یہ سوال بھی جنم لے رہا ہے کہ اگر” آؤٹ ٹرن پروموشن نہیں تو “آؤٹ آف ریوارڈ ” کارکردگی کیوں دکھائی جائے ۔