counter easy hit

’’ بھوکے ، ننگے بھارت کو لگ پتہ جائے اگر پاکستان ان دوملکوں کی حمایت حاصل کر لے۔۔۔‘‘ارشاد بھٹی کے تہلکہ خیز دعویٰ

"Hungry, naked India may seem to know if Pakistan can get the support of these domestics".

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ ایران اور اردگا ن بھی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر صرف بیان بازی کرتے ہیں، یہ بھارت کا بائیکا ٹ کریں اور اگر سب یہ کریں تو بھارت کولگ پتہ چل جائے گا ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان کولگ پتہ جائے گا جو ان کی جانب سے ہٹلر کا نام استعمال کیا ہے ، او آئی سی جیسی باتیں زبانی بیان بازیاں ہیں ، ہم ہیں کیا ، بھوکے ننگے اور قرضے مانگنے والے جو ہمیں ہنس کر دیکھ لیتاہے ، ہم اس کی جیب میں ہاتھ ڈال دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سعودی عرب اور خلیجی ممالک اعلان کردیں کہ ہم بھارت کا بائیکاٹ کرتے ہیں ، ایران اور اردگا ن بھی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر صرف بیان بازی کرتے ہیں ۔ یہ بھارت کا بائیکا ٹ کریں اور اگر سب یہ کریں تو بھارت کولگ پتہ چل جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب جھوٹی بیان بازیاں کررہے ہیں، اگر مقبوضہ وادی کیلئے جنگ لڑنا پڑ ی تو ہم لڑیں گے لیکن سوال یہ ہے کیا اس طرح ہم وادی کوآزاد کروا لیں گے ؟اس قبل جہاں بھی جنگ ہوئی تو کونسے ملک کو آزادی ملی ہے ؟ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ، متعدد بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیے جانے کی اطلاعات، حملہ شوپیاں کے علاقے میں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں سکت ترین کرفیو کے باوجود بھارتی فوج پر بڑا حملہ ہوا ہے۔ حملے میں بھارتی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حملے میں بھارتی فوجی جہنم واصل ہوئے ہیں۔ جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے بھارتی سرکار نے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی۔ دوسری جانب موجودہ صورتحال میں اپنی ہٹ دھرمیوں اور مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایک مرتبہ پھر جارحیت پر اُتر آیا ہے۔اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےبتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔ واضح رہے کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں غیر معمولی اضافہ اس وقت سامنے آیا جب مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری توجہ دے رہی ہے جبکہ آج ہی اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے جو کل ہو گا۔اس سے قبل بھارت کی گھناؤنی سازش کی خبریں بھی موصول ہوئی تھیں جن کے مطابق بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ظلم سے عالمی توجہ ہٹانے کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ جارحیت پسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اب نئے ڈرامے کی تیاری کر لی ہے۔ جس کے تحت بھارتی فوج نے اپنے ہی علاقے میں جعلی کارروائی کی منصوبہ بندی کر لی۔ اس حوالے سے مقبوضہ علاقے میں پاکستانی جھنڈا لگا کر جعلی جھڑپ کی تیاری کر لی گئی ہے۔بھارت کے گھناؤنی منصوبہ بندی کے مطابق اس جعلی کارروائی کو بعد میں لائن آف کنٹرول کے اُس پار آپریشن قرار دیا جائے گا۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر خود ساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم جاری رکھے اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے جس پر پاکستان نے عالمی برادری کی توجہ اس مسئلے کی جانب بارہا مبذول کروائی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website