counter easy hit

ہنگری: یورپی یونین پناہ گزین کوٹے کے خلاف ریفرنڈم

 Hungary: EU referendum against refugee quota


Hungary: EU referendum against refugee quota

ہنگری کے عوام اتوار دو اکتوبر کو ایک ریفرنڈم میں ووٹ ڈالیں گے۔ امکان ہے کہ اس ریفرنڈم میں یورپی یونین کے پناہ گزین کوٹے کے منصوبے کو مسترد کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ پہلے سے تقسیم شدہ یورپ پر دباؤ میں اضافے کا سبب بنے گا۔

ہنگری میں رائے شماری کے تازہ نتائج بتاتے ہیں کہ مہاجرین کی تقسیم سے متعلق یورپی اسکیم پر ہونے والے اس ریفرنڈم میں مہاجرین مخالف نظریات رکھنے والے گروپ کے جیتنے کے واضح امکانات ہیں۔ تاہم اگر ووٹ ڈالنے کی شرح پچاس فیصد سے کم رہتی ہے تو اسے غیر مؤثر قرار دیا جائے گا۔ اوربان کی دائیں بازو کی حکومت نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے جارحانہ مہم چلاتے ہوئےآٹھ ملین مضبوط ووٹرز کی رائے مہاجرین کی تقسیم سے متعلق یورپی اسکیم پر ہونے والے ریفرنڈم میں اس کے خلاف ووٹ کے حق میں تبدیل کرنے کی کوشش کی  ہے۔

دوسری جانب یورپین کمیشن کا کہنا ہے کہ ہنگری میں ریفرنڈم کے نتائج، کوٹے کی منصوبہ بندی یا یورپی یونین کے دیگر معاہدوں کو متاثر نہیں کریں گے۔ یورپی یونین کے مہاجرین سے متعلقہ امور کے کمشنر دیمیترس آوراموپولوس نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’پہلے سے کیے گئے فیصلوں کو پورا کرنا رکن ممالک کی قانونی ذمہ داری ہے۔‘‘

 Hungary: EU referendum against refugee quota


Hungary: EU referendum against refugee quota

ہنگری میں ریفرنڈم کا ایسا فیصلہ پہلے سے تقسیم شدہ یورپ پر دباؤ میں اضافے کا سبب بنے گا۔ سن انیس سو پینتالیس میں مہاجرین کے بد ترین  بحران نے اور حال ہی میں برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے فیصلے نے یورپ کو کمزور کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے معاہدے کے ریفرنڈم میں مسترد کیے جانے سے امکان ہے کہ ہنگری کے وزیرِاعظم اوربان، جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی یورپ میں آزادانہ داخلے کی پالیسی کے بڑے مخالف کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اٹلی اور یونان میں پھنسے ہزاروں تارکین وطن اور مہاجرین کو یونین کے دیگر رکن ممالک میں آباد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس ’لازمی تقسیم‘ کے منصوبے کے تحت ایک لاکھ 60 ہزار مہاجرین کو دیگر ممالک میں منتقل کیا جانا تھا تاہم ہنگری سمیت کئی مشرقی اور وسطی یورپی ممالک کی مخالفت کے باعث یہ منصوبہ سست روی کا شکار تھا۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ اب اس عمل میں تیزی لائی جا رہی ہے اور اگلے سال کے اواخر تک 30 ہزار مہاجرین کو یونان سے نکال کر دوسرے یورپی ممالک میں منتقل کر دیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website