counter easy hit

چاہتی ہوںآسکر کیلئے نامزد فلم کی نمائش وزیر اعظم ہاؤس میں بھی ہو:شرمین عبید

Hunaskr film

Hunaskr film

اسلام آباد……معروف پاکستانی خاتون فلم ساز شرمین عبید چنوئے کی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر مبنی دستاویزی فلم آسکرز میں نامزد ہے۔شرمین کہتی ہیں کہ ان کی اصل کامیابی اس حوالے سے قانون پاس کرانا ہوگی،چاہتی ہوںفلم کی نمائش وزیر اعظم ہاؤس میں بھی ہو۔
2012ء میں سیونگ فیس نامی دستاویزی فلم پر آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین نے اس بار پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کا حساس موضوع فلمایا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام اور ہماری معاشرتی اقدار میں غیرت کے نام پر قتل کی کوئی گنجائش نہیں،شرمین کی اس معاملے میں کوششوں پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھی انکی تعریف کی تھی ۔شرمین نے امید ظاہر کی ہے کہ فلم کی باقاعدہ نمائش وزیر اعظم ہاؤس سے شروع کی جائے گی۔