counter easy hit

انسانی کھوپڑیاں اور ہڈیاں اگلنے والا خوفناک جزیرہ

بحر اوقیانوس کے علاقے میں قائم جزیرے پر رونما ہونے والے خوفناک مناظر دیکھ کر وہاں موجود انسان خوف میں مبتلا ہونے لگے ہیں

Human skulls and bones spewing a appalling Island

Human skulls and bones spewing a appalling Island

لندن:  برطانیہ کے ساحل سے پرے بحر اوقیانوس میں واقع ایک جزیرے پر ایسے خوفناک مناظر رونما ہونے لگے ہیں کہ ہر کوئی شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گیا ہے اور لوگ اس سمندری علاقے کا رخ کرنے سے گھبرانے لگے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق موت کا جزیرہ کہلانے والا یہ جزیرہ برطانوی ساحل سے 40 منٹ کے سمندری سفر کی دوری پر واقع ہے ۔ دو صدیاں قبل جب جیل خانوں کے طور پر استعمال ہونے والے برطانوی بحری جہازوں پر مجرموں کی موت ہوجاتی تھی تو ان کی اجتماعی تدفین اس جزیرے پر کی جاتی تھی ۔ انیسویں صدی میں یہاں مجرموں کی بہت بڑی تعداد کو دفن کیا گیا لیکن اب ساحلی کٹائو کی وجہ سے ان مجرموں کی ہڈیاں اور کھوپڑیاں ساحل پر نمودار ہو رہی ہیں ۔ تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ انیسویں صدی میں برطانوی حکومت نے متعدد جنگی بحری جہازوں کو تیرتے ہوئے قید خانوں میں بدل دیا تھا ۔ ان میں وہ مجرم قید کئے جاتے تھے جنہیں انیسویں صدی کے آغاز میں ملک بدر کر کے برطانوی نوآبادیاتی علاقوں کی جانب روانہ کیا جاتا تھا۔ ان میں سے جو بھی مجرم مر جاتا اسے واپس لیجانے کے بجائے موت کے جزیرے پر لیجا کر دبا دیا جاتا تھا ۔ تاریخ دان پروفیسر ایرک گروک کہتے ہیں کہ ان بحری جیل خانوں پر اکا دُکا اموات تو ہوتی رہتی تھیں لیکن 1830کی دہائی میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑنے سے قیدیوں کی بہت بڑی تعداد ہلاک ہوئی اور ان سب کو لیجا کر موت کے جزیرے پر دفن کر دیا گیا ۔ یہ انہی قیدیوں کے ڈھانچے ، کھوپڑیاں اور ہڈیاں ہیں جو جزیرے کے سمندری کٹائو کے باعث اب قریبی سمندری علاقے میں تیرتی نظر آتی ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website