counter easy hit

ہما کلب نے الفیصل کلب کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ نمائشی فٹ بال میچ میں ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گول سے ہرادیا

Huma club beat Al-faisal club by 4-0 after a single competition in the football match series of solidarity with Kashmirاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) ہما کلب نے الفیصل کلب کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ نمائشی فٹ بال میچ میں  ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گول سے ہرا دیا۔ میچ کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم کھلاڑیوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر الیفصل کلب صدر محمد شدیر، ہما کلب کے صدر سید ذاکر حسین نقوی، جناح کلب کے صدر طارق چوہدری، حیدری کلب سیکرٹری شفقت محمود، کرن کلب کے سیکرٹری محمد الیاس کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ کراچی کمپنی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک ہما کلب کو الفیصل کلب کے خلاف 2-0 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں ہما کلب نے مذید دو گول کر کے مقابلہ 4-0 گول سے جیت لیا جبکہ الفیصل کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے